مرکز برائے خاندانی ثقافت کے پہلے سمر ثقافتی پروگرام کا اختتام اور دوسرے کی تیاری

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مرکز برائے خاندانی ثقافت کی طرف سے شروع ہونے والا پہلا سمر ثقافتی پروگرام اختتام پذیر ہو چکا ہے جس میں گھریلو خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پانچ ہفتے تک جاری رہنے والا یہ تعلیمی اور ثقافتی پروگرام خاندانی مسائل کے حل اور بچوں کی تربیت کے موضوع پر لیکچرز اور ورکشاپ پر مشتمل تھا جس میں سکالرز، خاندانی مسائل کے خبراء اور نفسیاتی ماہرین کو گفتگو کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

مذکورہ مرکز کی انچارج محترمہ أسمهان ابراهيم نے بتایا ہے اس پروگرام کو بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے اور اسی طرح کے مزید پروگراموں کی دوبارہ انعقاد کی کافی زیادہ خواہش کی جا رہی ہے جس کے پیش نظر ہم نے اسی طرح کا ایک اور پروگرام مزید اضافات کے ساتھ مغقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور عنقریب اس کے بارے میں اعلان کر دیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: