روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے طرف سے آپریشن (إرادة النصر) میں شامل سیکورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں کے لیے لوجسٹک امداد

ملک میں امن و امان کی صورت کو برقرار رکھنے اور داعشی دہشت گردوں کی باقیات کا خاتمہ کرنے کے لیے بغداد، دیالی، صلاح الدین اور انبار کے گردونواح میں کچھ عرصہ پہلے سیکورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں (حشد شعبی) نے "(إرادة النصر)" کے نام سے ایک وسیع آپریشن شروع کیا ہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ریلیف اور سپورٹ ڈویژن نے اس فوجی آپریشن کے شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں میں جوانوں کو لوجسٹک امداد کی فراہمی شروع کر دی تھی۔

اسی سلسلہ میں بغداد کے گردونواح میں حال ہی میں جوانوں تک لوجسٹک امداد پہنچائی گئی ہے کہ جو کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر ضروری سامان پر مشتمل ہے۔

واضح رہے روضہ مبارک کی طرف سے آپریشن میں شامل جوانوں کو امداد کی فراہمی کا مقصد سیکورٹی سے متعلقہ اداروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کیونکہ جنگی محاذ پر جب فوجی جوان روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کو اپنے ساتھ دیکھتے ہیں اور انھیں روضہ مبارک کی طرف سے دی جانے والی اہمیت عملی طور پر نظر آتی ہے تو ان کا مارل خود بخود بلند ہونے لگتا ہے اور یہ چیز ان کے اندر موجود شجاعت کو لافانی بنا دیتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: