الکفیل ہسپتال میں ڈائلیزیز کا شعبہ اپنے طبی ماہرین اور جدید مشینری کے ذریعے انسانیت کی خدمت میں سرگرم عمل ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل ہسپتال میں قائم ڈائلیزیز کا شعبہ طب کے اہم ترین شعبوں میں سے ایک ہے جس میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں، ماہر ترین طبی عملے اور جدید ترین مشینری کی بدولت ہزاروں مریض محفوظ علاج سے استفادہ کر رہے ہیں اور اس شعبہ میں گردوں کو لاحق ہر طرح کی پیچدگی اور مرض کا علاج کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا الکفیل ہسپتال ایک پرائیویٹ ہسپتال کے طور پر کام کرتا ہے اور اس کی آمدن کا ایک بہت بڑا حصہ عراق کے مختلف شہروں میں رہنے والے ضرورت مند افراد اور شہداء کے خاندانوں کے علاج معالجہ پر خرچ کیا جاتا ہے۔ مریضوں سے لی جانے والی فیس ہسپتال کے عملے کی تنخواہوں، ٹیلیٹی بلز کی ادائیگی، لیب سروسز، ٹیکسز اور غیر ملکی ماہرین کی رہائش، ٹکٹس، ویزا اور سکیورٹی پر خرچ کی جاتی ہے جبکہ باقی بچ جانے والی رقم سے غریب اور مستحق لوگوں کو بلامعاوضہ یا رعایتی نرخوں پر طبی سہولیات اور علاج فراہم کیا جاتا ہے۔
ہسپتال کی طبی خدمات کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے مندرجہ ذیل نمبرز اور ویب سائٹ سے استقادہ کیا جا سکتا ہے:
(www.kh.iq)

(07602344444)

(07602329999).
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: