قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے سال 1440ھ کے مذہبی شارٹ کورس کا اختتام جس میں (22.000) سے زیادہ بچوں نے شرکت کی...

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے گرمیوں کی چھٹیوں میں سکول کے بچوں کو مذہبی معلومات پر مشتمل شارٹ کورس مکمل کروا دیا گیا ہے اور بروزجمعہ (22 ذي القعدة 1440هـ) بمطابق (26 جولائی 2019ء) کو شام کے وقت شارٹ کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) اور بہت سی دیگر دینی، و ثقافتی شخصیات نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ اس سال شارٹ کورس میں شرکت کرنے والے طلاب کی بڑی تعداد بھی اس اختتامی تقریب میں شریک تھی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا آغاز قاری أحمد علي محمد أحد نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جس کے بعد قرآن انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل شیخ جواد نصراوی نے خطاب کرتے ہوئے بچوں کو دینی تعلیم دینے کی اہمیت پہ روشنی ڈالی اور نئی نسل کو تعلیمات اہل بیت علیھم السلام سے روشناس کروانے کو وقت کی اشد ضرورت قرار دیا اور بتایا اس سال اس کورس میں (22.000) سے زیادہ بچوں نے شرکت کی۔

اس کے بعد روضہ مبارک کے بورڈ آف ڈاریکٹرز کے رکن ڈاکٹر عبّاس رشيد موسوی نے خطاب کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے نئی نسل کی تعلیم و ترقی کے لیے جاری منصوبوں کا ذکر کیا اور مذہبی معلومات پر مشتمل شارٹ کورس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

واضح رہے کہ اس سال روضہ مبارک کی طرف سے دینی معلومات پر مشتمل شارٹ کورس میں(22.000) سے زیادہ بچوں نے شرکت کی کہ جنہیں روضہ مبارک کے مختلف ہالوں اور متعدد امام بارگاہوں و مساجد میں قرآن و اہل بیت کی تعلیمات کے زیور سے آراستہ کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: