اعلی دینی قیادت: نوجوان طبقہ خصوصی اہتمام، دیکھ بھال اور اہمیت کا محتاج ہے

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے (26 ذي القعدة1440هـ) بمطابق (26جولائی 2019ء) کو نماز جمعہ کے دوسرا خطبہ میں نوجوانوں کے حوالے سے گوتگو کوتے ہوئے کہا ہے کہ:

حکومتی ارکان نوجوانوں کو اہمیت دیں اور ان کے لیے روزگار کے مواقع اور مناسب ماحول کی فراہمی اولین ترجیح قرار دیں تاکہ یہ نوجوان ملک کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ اعلی دینی قیادت نے کہا کہ حکومتی اداروں کے لیے ضروری ہے کہ اس نوجوان طبقے کو اہمیت دیں اور ان کے لیے ہر طرح کا ماحول مہیا کریں کیونکہ یہی وہ سرگرم طبقہ ہے جس پر حال اور مستقبل میں ملک کی تعمیر کے سلسلہ میں اعتماد کیا جا سکتا ہے، بعض کاموں کے مواقع ایسے ہیں جہاں نوجوانوں کی طاقت کو معین ایریا دیا جانا ضروری ہے، تاکہ یہ نوجوان موقع سے فائدہ اٹھا کر معاشرے کے لیے اچھا کام کر سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: