سمر کیمپنگ کا نیا دن العمید یونیورسٹی میں...

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی سکول چَین مدارسُ مجموعة العميد کی طرف سے پرائمری سکول کے بچوں کے لیے منعقد کیے جانے والے سمر کیمپ کا آج کا دن العمید یونیورسٹی میں گزرا، جہاں بچوں نے مختلف تعلیمی اور فزیکل سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

العمید گرلز پرائمری سکول کی پرنسپل محترمہ منى وائل نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچوں کے لیے ان کی گرمیوں کی چھٹیوں کو ثمرآور بنانے کے لیے اس سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں بچوں کے لیے ہفتے کے پانچ دن صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے اور آج کا دن ہم نے العمید یونیورسٹی کے باغیچوں، ہالز اور تعلیمی مراکز میں گزارا جہاں بچوں نے متعدد ثقافتی، علمی و دینی پروگراموں اور گیمز میں شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: