مینٹینس انجینیئرنگ سیکشن نے مقام امام مہدی(ع) سے ملحقہ وضو خانے کی بحالی کا کام مکمل کر لیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مینٹینس انجینیئرنگ سیکشن نے مقام امام مہدی(ع) سے ملحقہ وضو خانے کی بحالی کا کام مکمل کر لیا ہے اور اسے زائرین کے لیے کھول بھی دیا گیا ہے۔
مذکورہ سیکشن کے انچارج انجینیئر سمير عبّاس نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ بحالی کے اس کام کے بعد وضو خانہ ایک طرح سے بالکل جدید تعمیر کی مانند ہو گیا ہے کیونکہ ہم نے عمارت کے بنیادی ڈھانچے کے علاوہ سب کچھ تبدیل کر دیا ہے ہماری ٹیم نے فرش، پانی کی پائپ لائن، دیواروں پر لگی ٹائلز، بجلی کی وائرنگ اور واش رومز سے متعلقہ تمام پرانی اشیا کو ہٹا کر اس کی جگہ سب کچھ نیا لگا دیا ہے، اور زائرین کی سہولت کے لیے کچھ تبدیلیاں بھی کی ہیں۔

واضح رہے کہ مقام امام مہدی(ع) اداری و انتظامی طور پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تابع ہے اور اس میں ہونے والے تمام تعمیر و ترقی کے کام بھی روضہ مبارک کی طرف سے ہی سرانجام دیے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: