کہا جاتا ہے کہ صحت مند عقل ایک صحت مند جسم میں ہوتی ہے۔ لہذا اسی مقولے کے پیش نظر الکفیل سکاؤٹس کی جانب سے گرمیوں کی چھٹیوں میں جاری (PDC) پروگرام کی سرگرمیاں جاری ہیں اور اسی پرگرام کے ضمن میں ان دنوں فٹ بال ٹورنامنٹ اور ذہنی آزمائش کے مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے بچوں اور ٹین ایجرز کے شعبہ کی ذیلی تنظیم الکفیل سکاؤٹس نے گرمیوں کی چھٹیوں میں نو سے اٹھارہ سال کے بچوں کے لیے (PDC)پروگرام کا انعقاد کیا ہے اس پروگرام میں شامل بچوں کو عمر کے اعتبار سے تین گروپس میں تقسیم کیا گيا ہے اور ان کے لیے الگ الگ کورسز اور سرگرمیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں حصہ لینے والے سینکڑوں بچے ہر روز ایسے کھیلوں اور تربیتی ورکشاپس میں شرکت کرتے ہیں جن سے ناصرف جسمانی صحت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ان کی ذہنی صلاحیتیں بھی بڑھتی ہیں۔
واضح رہے کہ الکفیل سکاؤٹس کی طرف سے مذکورہ بالا پروگرام کا پہلے بھی دو مرتبہ انعقاد ہو چکا ہے جس میں طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس سے استفادہ کیا۔