مركز تراث كربلا اپنی پہلی بین الاقوامی علمی کانفرنس میں سکالرز اور محققین کو شرکت کی دعوت دیتا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے ذیلی ادارہ مرکز تراث کربلا کی طرف سے (7 – 8 نومبر 2019ء) بمطابق (10 – 11 ربيع الأوَّل 1441هـ) کو اس نعرے کے تحت پہلی بین الاقوامی علمی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے: "ہماری تراث ہماری شناخت ہے"، جس میں مرکز دنیا میں رہنے والے تمام سکالز اور محققین کو شرکت کی دعوت دیتا ہے۔

اس دو روزہ کانفرنس کا موضوع: "اسلامی لائبریری میں کربلائی تراث کی اہمیت اور منزلت" ہے اس کانفرنس میں محققین مندرجہ ذیل موضوعات پر اپنے تحقیقی مقالے پیش کر سکتے ہیں:

علوم القرآن، والتفسير.

علوم الحديث، والرجال.

علم الفقه واصول.

علم فلسفة، كلام اور منطق.

علم لغة العربية، و اس کا ادب.

تاريخ، تراجم اور سيرت.

تراث کے تطبيقی علوم.

کربلائی مخطوطات (دراسة، تحقيق، نقد).

دینی مدارس.

فهارست اور ببليوغرافی.

مزید معلومات کے لیے ان نمبر اور میل ایڈریس پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
turath@Alkafeel.net

(009647729261327) ( وائبر – واٹساپ – ٹیلی گرام).
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: