خطیبہ اور معلمہ کا بنیادی ہدف عقائدی، اخلاقی اور فقہی دروس کو خواتین کے معاشرے میں راسخ کرنا ہے اور اسی چیز کو ہم خطابت و تبلیغ کے منصوبہ کے ذریعے طالباتِ علم کے لیے ضروری امر بنا دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں قائم شعبہ حسینی خطابت کے انچارج شیخ عبد الصاحب طائی نے دینی طالبات، خطیبات، ذاکرات اور معلمات کے ایک گروپ سے خطاب کے دوران کیا۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سرداب علقمی میں اپنے اس خطاب میں شیخ طائی نے مزید کہا کہ ہر کام سے پہلے عورت کا اولین فریضہ اپنی فیملی کی دیکھ بھال ہے، اگر عورت کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرے، اپنی فیملی کے ساتھ اچھے طریقہ سے تعلق کو قائم رکھے اور ایسے امور سے دور رہے جو فیملی کے ٹوٹنے کا سبب بن سکتے ہیں۔
شیخ طائی نے دورانِ گفتگو اس موجودہ جدید دور کی خواتین اور گزشتہ زمانے کی خواتین کے درمیان تقابلی جائوہ بھی پیش کیا۔