قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کی جانب سے (مسابقة الفرقان) کے نام سے حفظ قرآن کے مقابلوں کے انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی و قرآنی سیکشن کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین نے حفظ قرآن کے تیسرے سالانہ قومی مقابلہ کے تمھیدی مرحلہ کے طور پر (مسابقة الفرقان) کے نام سے حفظ قرآن کے مقابلوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے کہ جو قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کے ہیڈ کواٹر (نجف اشرف میں) اور دیگر شہروں میں قائم شاخوں میں منعقد ہو گے۔

اس مقابلہ میں شرکت کی خواہش مند حافظاتِ قرآن کے لیے درج ذیل شرائط ضروری قرار دی گئی ہیں:

  • 1- گزشتہ دو سالوں کے دوران اس نے ملکی یا عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن نہ لی ہو۔
  • 2- اسے پہلے پارے سے ترتیب کے ساتھ قرآن حفظ ہو۔
  • 3- مرکزی انسٹی ٹیوٹ یا اس کی شاخوں میں نام کا اندراج اور فارم پر کیا جائے، اور جن شہروں میں انسٹی ٹیوٹ کی شاخ نہیں ہے وہاں کی حافظات اس لنک سے فارم حاصل کر سکتی ہیں:https://cutt.ly/bCH2Cb

مختلف شہروں میں مقابلے کی تاریخیں اور رابطہ کے لیے مقامی انسٹی ٹیوٹ کے نمبرز درج ذیل ہیں:

بغداد: مقابلے کی تاریخ(30 ستمبر 2019ء) رابطہ نمبر(07705331419).

كربلا مقدّسہ: مقابلے کی تاریخ(3 اکتوبر 2019ء)رابطہ نمبر(07601887951 یا 078294994720).

واسط: مقابلے کی تاریخ(25 ستمبر 2019ء) رابطہ نمبر(078923587234).

ديوانيّہ: مقابلے کی تاریخ(10 اکتوبر 2019ء) رابطہ نمبر(07814907844).

بصرہ: مقابلے کی تاریخ(20 ستمبر 2019ء) رابطہ نمبر(076018875952).

نجف اشرف: مقابلے کی تاریخ(15 ستمبر 2019ء) رابطہ نمبر(07601887951 یا 07601887952).

بابل: مقابلے کی تاریخ(6 اکتوبر 2019ء) رابطہ نمبر(07808513801).

ذي قار: مقابلے کی تاریخ(28 ستمبر 2019ء) رابطہ نمبر(07826990246).
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: