روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ سقایہ کے ارکان نے عراق سے بائے روڈ جانے والے عازمین حج کو ٹھنڈا پانی اور برف فراہم کرنے کے لیے سعودی باڈر تک بہت سی جگہوں پر سبیلیں لگائیں اور پندرہ دن سے زیادہ اپنی بھرپور خدمات فراہم کرتے رہے، اب جبکہ بائے روڈ جانے والے عازمین حج کے سب قافلے سعودی عرب پہنچ چکے لہذا شعبہ سقایہ کے ارکان بھی واپس کربلا آ گئے ہیں۔
واپس آنے کے بعد شعبہ سقایہ کے ارکان کی اگلی ڈیوٹی چند دن بعد امام محمد تقی علیہ السلام کا یوم شہادت منانے کے لیے کاظمیہ آنے والے زائرین کو پینے کا پانی فراہم کرنا ہے لہذا وہ واپس آتے ہی کاظمیہ جانے کی تیاریوں میں مشغول ہو گئے ہیں تاکہ نویں امام کے عزاداروں کے لیے کاظمیہ میں سبیلیں لگا سکیں۔