امام محمد تقی(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے روضہ مبارک کاظمیہ کے عَلَموں کی تبدیلی اور تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی شرکت

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے یوم شھادت کے قریب آنے پہ حسب معمول روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کے گنبدوں پہ سیاہ عَلَم نصب کرنے کی تقریب 27 ذي العقدة 1440هـ (30جولائی 2019ء) کو منعقد ہوئی کہ جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی کہ جن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی شامل تھا۔

واضح رہے ہر سال امام محمد تقی(ع) کے یوم شھادت سے پہلے ان کے روضہ مبارک کے گنبدوں پہ سیاہ عَلَم نصب کیے جاتے ہیں اور عَلَموں کی تنصیب کے لیے ایک بہت بڑی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اور ہزاروں لوگ، مجتہدین کے وکلاء اور علمی و ثقافتی شخصیات اس میں شرکت کرتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: