وزیر دفاع کا عباس عسکری یونٹ کے ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا، اور یونٹ کے مقامی سطح پر تیار کردہ عسکری ساز وسامان کا معائنہ

بروز ہفتہ (1 ذی الحجہ 1440ھ) بمطابق (3 اگست 2019ء) کو عراقی وزیر دفاع نجاح الشمری نے عباس عسکری یونٹ کے ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا، اور اس دوران یونٹ کی مقامی سطح پر تیار کردہ عسکری و غیر عسکری مصنوعات، اسلحہ اور دیگر ساز وسامان کا بھی معائنہ کیا۔
ہیڈ کوااٹر پہنچنے پر یونٹ کے سربراہ شیخ میثم زیدی نے وزیر دفاع کا استقبال کیا اور ملاقات کے دوران یونٹ کے کاموں اور کامیابیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وزیر دفاع نے یونٹ کی طرف سے مقامی سطح پر فوجی ساز و سامان کی تیاری کو بہت سراہا اور اسے خود کفالت کی جانب بڑھتا ہوا بہترین قدم شمار کیا۔
شیخ میثم زیدی نے وزیر دفاع کا ان کی آمد اور اس دورے پر شکریہ ادا کیا اور اسے جوانوں کے لیے حوصلہ افزاء قرار دیا۔
واضح رہے کہ داعش کے عراق پر حملے کے بعد عباس عسکری یونٹ کی تاسیس روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے کی اور اس عسکری یونٹ داعشی دہشت گردوں کو شکست دینے میں مرکزی کردار ادا کیا، اسے اللواء/26 حشد شعبي کے نام اور نمبرز سیکورٹی فورسز میں اندراج کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: