روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کے نئے سیکرٹری جنرل کی تعیناتی اور سید اشیقر کی مبارک باد

بروز منگل(٤ ذي الحجّة ١٤٤٠هـ) بمطابق (6 اگست 2019ء) کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام تأييده) نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور مراسیم زیارت کے بعد روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) نئے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حيدر حسن الشمّري (دام توفيقه) کو باقاعدہ رسمی طور پر روضہ مبارک کا چارج سنھالنے پر اپنی اور متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) کی طرف سے مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سید اشیقر جب روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مجلس ادارہ کے رکن جواد الحسناوی، روضہ مبارک کے متولی شرعی کے مشیر انجینیئر طلال البير، تعلقات عامہ سیکشن کے انچارج معين أحمد نصر الله، سروس سیکشن کے انچارج محمد الأعرجی، کیئر سیکشن کے انچارح نزار غنی اور چند دیگر شخصیات کے ہمراہ روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) پہنچے تو ان کا پرتباک استقبال کیا گیا، جس کے بعد مراسیم زیارت ادا کیے گئے اور پھر روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کے نئے سیکرٹری جنرل سے وفد نے ملاقات کی اور انھیں اس مبارک منصب پر تقرری پہ مبارک باد پیش کی اور حرموں کی ترقی، زائرین کی خدمت اور دوطرفہ مشترکہ پروگراموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ چند دن پہلے ایک خصوصی تقریب میں ڈاکٹر حيدر حسن الشمّري (دام توفيقه) کو باقاعدہ رسمی طور پر روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کے نئے سیکرٹری جنرل کا چارج دیا گیا، اس تقریب میں دیوان وقف الشیعی کے صدر، مقدس روضوں نمائندگان، عراق میں موجود مزارات کے وفود اور مختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: