روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعمیراتی ماہرین العمید یونیورسٹی کی لیبارٹریوں کی تعمیر میں مصروف عمل ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینیئرنگ مینٹینیس کے ماہرین کے ہاتھوں سے بنے والی العمید یونیورسٹی کی لیبارٹریوں کی تعمیر کا کام تیس فیصد تک مکمل ہو گیا ہے اور بلڈنگ کی باقی ماندہ تعمیر کو مکمل کرنے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔
لیباٹریوں کی یہ بلڈنگ چار منزلوں اور 1600مربع میٹر پر مشتمل ہے جس میں 14مختلف لیباٹریاں، 12تدریسی ہالز، ایک کانفرنس ہال اور واش رومز کے متعدد یونٹس ہیں۔
اس وقت کنکریٹڈ فرش، فولادی ڈھانچے اور چند دیگر کاموں کی تکمیل کے ساتھ بلڈنگ کی تعمیر کا پہلا مرحلہ بھی اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: