روضہ مبارک حضرت عباس(ع) بابل یونیورسٹی کے "مرکز برائے بچوں میں آٹزم" کے عملہ کو تربیت دے گا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور بابل یونیورسٹی کے مشترکہ منصوبوں اور دوطرفہ تعاون کے ضمن میں اب روضہ مبارک حضرت عباس(ع) بابل یونیورسٹی میں قائم "مرکز برائے بچوں میں آٹزم" کے عملہ کو تربیت دے گا۔
اس سلسلہ میں باقاعدہ رسمی معاہدہ کرنے کے لیے آج بابل یونیورسٹی کے چانسلر کے سائنسی امور میں معاون خصوصی ڈاکٹر قحطان ہادی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں تشریف لائے اور مراسیم زیارت کی ادائیگی کے بعد روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) اور سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر (دام توفیقہ) سے ملاقات کی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر قحطان ہادی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بابل یونیورسٹی آٹزم کا شکار بچوں کے لیے ایک خصوصی مرکز قائم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے اور اس کے لیے ہمیں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے فنی و تربیتی مدد کی ضرورت ہے کیونکہ روضہ مبارک اس بارے میں پہلے سے کافی کام کر چکا ہے اور اس کے پاس ماہرین کی ایک اچھی ٹیم موجود ہے۔ ہم اپنے مرکز کو ترقی دینے کے لیے اس ٹیم اور اس کے تجربہ و علم سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔
ڈاکٹر قحطان کا کہنا تھا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) اور سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر (دام توفیقہ) سے ملاقات کافی ثمر آور رہی اور انھوں نے بابل یونیورسٹی سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: