العمید یونیورسٹی کا انٹرنیشنل یونین آف یونیورسٹیز میں انضمام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی العمید یونیورسٹی کے چانسلر نے بروز منگل 4ذی الحجہ 1440 ہجری بمطابق 6اگست 2019ء کو العمید یونیورسٹی کے انٹر نیشنل یونین آف یونیورسٹیز میں انضمام کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر محمد غزالی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ ترکی میں موجود انٹرنیشنل یونین آف یونیورسٹیز میں العمید یونیورسٹی کا انضمام اور ممبر شپ ہمارے لیے اس لیے بھی اہم ہے کہ ہماری یونیورسٹی ابھی ایک نئی یونیورسٹی ہے اور اس کی تاسیس ابھی بالکل تھوڑا عرصہ قبل ہی وجود میں آئی ہے اور ہمیں اپنی یونیورسٹی کو تیزی کے ساتھ ترقی دینے اور اس کو اعلی ترین عالمی یونیورسٹیوں میں لانے کے لیے بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے فنی مدد اور مسلسل مشورہ کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ آئی یو یو ترکی میں نمبر (5827) کے تحت رجسٹرڈ ہے جبکہ لبنان میں اس کا رجسٹریشن نمبر (640) ہے یہ یونین اپنے ممبران کو کو تعلیمی وتدریسی تعاون فراہم کرتی ہے اور ہر مرحلے میں تحقیق کے حوالے سے خصوصی مدد دیتی ہے۔ دنیا بھر کی بہت سی یونیورسٹیاں اس یونین کی ممبر ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: