ساقئ کربلا کے خدام فریضہء حج کی ادائیگی کے بعد زمینی راستوں سے واپس آنے والےعازمین حج کو پانی فراہم کرنے میں مصروف

فریضہء حج کی ادائیگی کے بعد ہزاروں عراقی مومنین زمینی راستے سے سعودی عرب سے واپس آ رہے ہیں اور ہر روز حجاج کرام کے قافلے بسوں کے ذریعے (نخيب اور عرعر) کے سرحدی راستوں سے ہوتے ہوئے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے (حجاج کرام کو پانی فراہم کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے) کے سلوگن کے تحت اپنے اخلاقی فریضہ کی ادائیگی کے لیے حجاج کرام کے پورے راستے میں جگہ جگہ پینے کے پانی اور برف کی سبیلیں لگا رکھی ہیں تاکہ سینکڑوں کلو میٹر کے اس صحرائی راستہ میں حجاج کرام کی ہر ممکن خدمت کی جا سکے۔
اس ضمن میں واٹر ڈویژن کی جانب سے150 سے زائد واٹر سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ یہ واٹر اسٹیشنز سرحدی علاقوں میں موجود امیگریشن سینٹرز، ویٹنگ ہالز، پاسپورٹ سٹیمپنگ مراکز، عازمین حج کے لئے قائم کردہ رہائشی مراکز اور عازمین حج کے زیراستعمال راستون اور شاہراہوں پر کام کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ عازمین حج کو خدمات مہیا کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے موبائل یونٹس بھی مصروف عمل ہیں۔
واضح رہے کہ حجاج کرام کے لیے مہیا کیا جانے والا پانی اور برف روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے واٹر فلٹر پلانٹس اور برف کے کارخانے سے لیا جا رہا ہے

عازمین حج اور عراقی حج و عمرہ کمیشن نے حجاج کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذریعہ فراہم کی جانے والی خدمات کی تعریف کی ، نیز عازمین حج کو دیگر خدمات کی فراہمی اورسفر کے راستے میں ان کی حفاظت کے لئے کی جانے والی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: