روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکروثقافت کے ادارے الکفیل وویمن ریڈیو کے بارہویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت کے ادارے الکفیل وویمن ریڈیو کے بارہویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب جمعۃ المبارک کی صبح 21 ذلحج 1440 ہجری بمطابق 23 اگست 2019 کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی،سینئرآفیشلز، نامورعلمی،ادبی اور ثقافتی شخصیات اور میڈیا پرسنز نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الکفیل وومن ریڈیو کے سٹاف کی خدمات اور اور جناب زینب سلام اللہ علیہا کے پیغام کو پھیلانے کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو بیحد سراہا۔

اس کے بعد بغداد یونیورسٹی کے شعبہ خطابت قرآن کے پروفیسر ڈاکٹر نے بھی تقریر سے خطاب کرتے ہوئے اسے حاضر کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے میڈیا کے کردار پر سیر حاصل گفتگو کی۔

تقریب کے دوران الکفیل وویمن ریڈیو کی خدمات اور کارکردگی کے بارے میں ایک ڈاکیومینٹری فلم بھی پیش کی گئی۔

الکفیل وویمن ریڈیو یوم تاسیس کے موقع پر ڈاکٹر عبیر التمیمی کی سربراہی میں ایک ریسرچ ورکشاپکا انعقاد بھی کیا گیا اور دور حاضر میں میڈیا کے کردار اور اس کے دور رس اثرات کے بارے میں بات کی گئی۔

تقریب کے اختتام پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں،پاپولرموبلائزیشن کے رضاکاروں اور دفاع وطن کے شہداء اور زخمیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: