روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے انجنیئرنگ اینڈ مینٹینس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شارع القبلہ پرواقع جدید ترین سینٹری کمپلیکس کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجنیئرنگ اینڈ مینٹینس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شارع القبلہ پرواقع جدید ترین سینٹری کمپلیکس کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ یہ سینیٹری کمپلیکس 300 مربع میٹر پر محیط اور چارفلورز پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کا 80 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے اور باقی ماندہ کام بھی تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ یہ سینیٹری کمپلیکس یکم محرم الحرام کو زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا۔

اس منصوبے کے سپروائزنگ انجنیئر ابراہیم فراس نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: اس سینٹری کمپلیکس کی تعمیر کا 80 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے اور ہم اس منصوبے کے آخری مرحلے کو بھی تیزی سے مکمل کر رہے ہیں تاکہ تاکہ اس کمپلیکس کو یکم محرم الحرام تک زائرین کے لیے کھولا جا سکے۔

ہم نے رواں سال 13جولائی کو اس کمپلیکس کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا اور اپنے عملے کی شبانہ روز کاوشوں کے نتیجے میں ہم اسے ریکارڈ مدت سے بھی کم وقت میں مکمل کر لیں گے۔

واضح رہے یہ کمپلیکس چار فلورزپر مشتمل ہے اور ہر فلور سو ٹوائلٹ یونٹس اور وضو خانوں پر مشتمل ہو ہے جن میں سے 60 یونٹس خواتین کے لیے لئے مختص کردہ حصے میں اور چالیس یونٹس مرد حضرات کے لیے مختص کردہ حصے میں ہیں جبکہ چوتھے فلور کو سٹوریج اور دیگر مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ اس سینیٹری کمپلیکس میں فائر، الارم، بجلی، پانی، سیوریج اور نگرانی کے جدید ترین نظام بھی ہیں۔ زائرین کی سہولت اور آسانی کے پیش نظر سینٹری کمپلیکس میں دو برقی سیڑھیاں بھی نصب کی گئیں ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: