روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے عراق کے تعلیمی اداروں اور یونیورسٹی طلباء کے لئے ’’الکفیل یوتھ کیمپ‘‘ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے تحت عراق کے تعلیمی اداروں اور یونیورسٹی طلباء کے لئے ’’الکفیل یوتھ کیمپ‘‘ کے عنوان سے ایک سکاوٹنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس یوتھ کیمپ میں ملک کے تمام صوبوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے۔

یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن کےآفیشل نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : اس یوتھ کیمپ کا انعقاد العمید یونیورسٹی میں کیا گیا ہے اور اس کیمپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد عراقی یونیورسٹیوں اور اداروں میں ہونے والی سائنسی اور علمی پیشرفت اور کامیابیوں کو مثبت انداز میں اجاگر کرنا، روضہ مبارک اور تعلیمی اداروں کے مابین ہم آہنگی اور مؤثر رابطہ سازی کرتے ہوئے ان میں دینی، علمی، سائنسی، تحقیقی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کیمپ میں بغداد، موصل اور ملک کے وسطی اور جنوبی صوبوں کی یونیورسٹیوں کے 70 سے زائد طلباء حصہ لے رہے ہیں اور یہ تمام طلباء اپنی اپنی یونیورسٹیوں میں الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے کوآرڈینیٹرز ہیں۔

الکفیل یوتھ کیمپ میں ماہرین اور متلعقہ پروفیسرز کی زیرنگرانی طلباء کے لئے فقہی، عقائدی، مذہبی، علمی، ثقافتی اور تاریخی دروس اور سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

الکفیل یوتھ کیمپ میں شرکت کرنے والے طلباء کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مختلف پراجیکٹس اور سائٹس کا دورہ، نجف اشرف میں اعلی مذہبی قیادت سے ملاقات اور مقامات مقدسہ کی زیارت بھی کروائی جائے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: