(IFLA) کے 85 ویں سالانہ اجلاس سے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے شعبہ فکر ثقافت کے سینئر آفیشل عقیل الحسین الیاسری کا کانفرنس سے خطاب

بروز ہفتہ 23 ذی الحجہ 1440 ھ بمطابق 24اگست 2019 کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں انٹر نیشنل فیڈریشن آف لائبریریز ایسوسی ایشنز اینڈ انسٹیٹوشنز (IFLA) کے 85 ویں سالانہ اجلاس کے پہلے سیشن کا انعقاد ہوا۔ یہ سیشن کانفرنس میں شرکت کرنے والے عرب وفود کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔ اس سیشن کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار المخطوطات کی نمائندگی کرتے ہوئے شعبہ فکر ثقافت کے سینئر آفیشل عقیل الحسین الیاسری نے کانفرنس سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا: میں آپ سب کو میسوپوٹیمیا کی سرزمین، انبیاء کرام علیہ السلام کی مقدس سرزمین اور تہذیب وتمدن کی سرزمین سے نیک تمنائیں اور سلام پیش کرتا ہوں۔ میں انٹر نیشنل فیڈریشن آف لائبریریز ایسوسی ایشنز اینڈ انسٹیٹوشنز (IFLA) اور اس کانفرنس کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے یہاں آنے اور اپنے خیالات کے اظہار کا قیمتی موقع فراہم کیا۔

انہوں نے کہا: سب سے پہلے کچھ لوگ حیران ہو سکتے ہیں کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار المخطوطات سےکیامرادہے۔ یہ لائبریری اور دار المخطوطات روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اہم اداروں میں سے ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ ناصرف علي بن أبي طالب(عليه السلام) کے بیٹے حضرت عباس علیہ السلام کا مزار ہے بلکہ یہ مقدس مقام ایک مذہبی، ثقافتی، علمی اور فلاحی ادارہ بھی ہے۔ جس کا مقصد عراقی معاشرے کی خدمت کرنا، علمی اور ثقافتی مراکز کا قیام، اعلی تعلیمی اور تحقیقی اداروں کا قیام، علمی ادبی اور ثقافتی جرائد کا اجراء، عرا قی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے قومی سطح پر فلاحی منصوبوں کا قیام، علمی، ادبی اور ثقافتی سیمینارز کانفرنسز اور فیسٹیولز کا انعقاد اور بالخصوص عرب معاشروں اور بالعموم دیگر معاشروں میں ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے روضہ مبارک حضرت عباس اس علیہ السلام کی لائبریری اور دار المخطوطات کے مقاصد، کارکردگی اور کامیابیوں کا بطور خاص ذکر کیا اور مستقبل کے حوالے سے طے کردہ اہداف اور منصوبوں کے بارے میں بھی تفصیل سے بات کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: