روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے ریلیف اینڈ سپورٹس ڈویژن کی جانب سے صوبہ واسط کی الحيّ ڈسٹرکٹ میں چیریٹی مارکیٹ کا انعقاد

عید غدیر کی پرمسرت تقریبات کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ریلیف اینڈ سپورٹس ڈویژن کی جانب سے صوبہ واسط کی الحيّ ڈسٹرکٹ میں ایک چیریٹی مارکیٹ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ چیریٹی مارکیٹ (أهل الغيرة) مہم کے تحت منعقد کی گئی تھی۔ اس چیریٹی مارکیٹ کے انعقاد کا مقصدعید غدیرکے پرمسرت موقع پر پاپولرموبلائزیشن کے شہدا اور ان کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اظہاریکجہتی کرنا اور انہیں بلامعاوضہ ضروریات زندگی فراہم کرنا تاکہ ان خاندان پر معاشی بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

اس چیریٹی مارکیٹ کے ذریعے 865 خاندانوں کو باوقارانداز سےمفت ضروریات زندگی فراہم کی گئیں۔

یہ چیریٹی مارکیٹ السيّد عامر الطباطبائي کی سربراہی میں روضہ مبارک کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کے وفد اور العباس فائٹنگ سکواڈ کے علاقائی نمائندوں کے زیر نگرانی مذکورہ ضلع کی مرکزی مسجد ’’اصحاب کساء‘‘ کے مرکزی ہال میں لگائی گئی تھی۔

چیریٹی مارکیٹ کے ذریعہ سے ضرورت مند خاندانوں کو میں ہر طرح کی اشیائے خوردونوش، ملبوسات، دیگر ضروریات زندگی اور گھریلو اشیاء تقسیم کی گئیں۔

صبح سویرے سے شام تک جاری رہنے والی چیریٹی مارکیٹ سے استفادہ اٹھانے والے خاندانوں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اس اقدام پر اظہار تشکر کرتے ہوئے روضہ مبارک کی ان خدمات اور طریقہ کار کو بے حد سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: