جناب قاسم بن موسی کاظم علیہ السلام کے مزار مبارک پر نئی ضریح مبارک کی تنصیب اور رونمائی

عراق میں واقع القاسم شہرکا شمار تاریخی اور مذہبی لحاظ سے اہم مقدس مقامات میں ہوتا ہے۔ یہاں حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے فرزند جناب قاسم علیہ السلام کا مزار واقع ہے یہی وجہ ہے کہ اب یہ شہر القاسم کے نام سے جانا جاتا ہے۔

جناب قاسم علیہ السلام کے مزار کی تزئین و آرائش اور نئی ضریح مبارک کی تیاری اور تنصیب کا کام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارے شرکت السقاء کے سپرد کیا گیا تھا جو کہ اپنا کام مکمل کر چکا ہے اور جناب قاسم علیہ السلام کے مزار پر نئی ضریح کی تنصیب کا کام مکمل کیا جاچکا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مقدس مزار کی نئی ضریح ہنرمندی اور فن کا عظیم شاہکارہے۔ یہ ضریح مبارک مکمل طورپر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ہنرمندوں اور کاریگروں نے تیار کی ہے اور ان ہنرمندوں کی جناب قاسم علیہ السلام سے عقیدت اور محبت کا منہ بولتا ثبوت پیش کر رہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: