سالانہ جشن غدیر کے ضمن میں منعقد ہونے والے بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی بھرپور شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شعبہ فکر و ثقافت اور شعبہ معارف اسلامی و انسانی نجف اشرف میں سالانہ جشن غدیر کے ضمن میں منعقد ہونے والے بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کر رہے ہیں۔ اس بک فیئر میں تمام مقامات مقدسہ بڑھ چڑھ کر شرکت کر رہے ہیں جن میں روضہ مبارک حضرت امام علی علیہ السلام، روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام، روضہ مبارک امام جواد اور موسی کاظم علیہ السلام، روضہ مبارک امام ہادی اور امام عسکری علیہ السلام، مسجد سھلا اور مسجد کوفہ کے سیکریٹریٹ، شیعہ اور سنی اوقاف بورڈ شامل ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹال پر انٹرنیشنل العمید سینٹر فار ریسرچ اینڈ سٹڈیز، ہیریٹیج سینٹر اور سینٹر فار اسٹریٹجک سٹڈیز کی پبلیکیشنز نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے چھپنے اور شائع ہونے والی تین سو سے زائد کتابیں بھی نمائش کا حصہ ہیں۔ جبکہ روضہ مبارک کے سٹال پر مختلف اقسام کے انسائیکلو پیڈیاز جن میں شیخ مظفر اور سکالرعلّامة الأوردبادي کے انسائیکلوپیڈیا بھی شامل ہیں نمائش کیلئے پیش کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک کے مختلف شعبہ جات کی جانب سے شائع ہونے والی کتابیں اور ماہانہ یا سالانہ جرائد بھی نمائش میں پیش کیے گئے ہیں۔ جبکہ بچوں، خواتین اور خاندان سے متعلق رسالےاور کتابیں بھی نمائش میں شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: