پہلی الناصر کانفرنس برائے معاشرتی امن و سلامتی کے انعقاد کی تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں

پہلی الناصر کانفرنس برائے معاشرتی امن و سلامتی کی انتظامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس کانفرنس کے انعقاد کی تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں اور یہ کانفرنس بروز جمعرات 27 ذوالحجہ 1440ھ بمطابق 29 اگست 2019 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال میں منعقد کی جائے گی۔ یہ کانفرنس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سکیورٹی سیکشن کی جانب سے منعقد کی جارہی ہے جس مقصد معاشرے میں امن و سلامتی اور تحفظ کو فروغ دینا ہے۔

یہ کانفرنس ’’امن ہی ایمان اور تحفظ کی ضمانت ہے‘‘ کے عنوان سے منعقد کی جارہی ہے۔ اس کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد معاشرے کی تمام اکائیوں اور افراد یہ آگاہی اور کلچر فروغ دینا ہے کہ معاشرے میں امن، تحفظ اور سلامتی کو برقرار رکھنا ہر فرد کی ذمہ داریوں اور فرائض میں شامل ہے۔ بالخصوص مذہبی لحاظ سے مقدس جگہوں اور شہروں میں جہاں کے سارا سال زائرین کی آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے میں اس کلچر اور آگاہی کی اشد ضرورت ہے۔

کانفرنس میں اس حوالے سے خصوصی طور پر ریسرچ سیشنز کا انعقاد بھی شامل ہے جن میں نامور مذہبی اسکالرز، ماہرین، علماءکرام اور تعلیمی اداروں سے وابستہ نامور پروفیسرز اور اساتذہ شرکت کریں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: