ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن نے بصرہ سے لے کر موصل تک اپنی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئےعلاقائی یونٹس کی تنظیم نو کی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی جانب سے سے اعلان کیا گیا ہے کہ ڈویژن کے انتظامی یونٹس اور علاقائی یونٹس کی تنظیم نو کا کام مکمل کیا جاچکا ہے اور علاقائی یونٹس کے لیے نئے عہدیداروں کی نامزدگی بھی مکمل کی جا چکی ہے۔ جبکہ ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن نے کئی علاقوں میں نئے علاقائی یونٹ بھی تشکیل دیئے ہیں اور باقی علاقائی یونٹس کارکردگی اور صلاحیت کو بڑھانے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ کہ یہ یونٹس بہتر اور مؤثر انداز میں سیکیورٹی فورسز اور پاپولر موبلائزیشن کے اہلکاروں کی مدد اور تعاون کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیے جانے والے کاموں اور مہمات کو زیادہ موثر انداز میں انجام دے سکیں۔

ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کے سینئر آفیشل شیخ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکریٹریٹ اور ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کے انچارج شیخ میثم الزیدی کی ہدایت پر عراق کے جنوبی اور شمالی حصوں کے خصوصی دورے کئے گئے تاکہ یا ڈویژن کے علاقائی یونٹس کی تنظیم نو کی جاسکے اور جہاں ضرورت ہو ان علاقوں میں نئے یونٹس قائم کیے جا سکیں۔ ان سرویز کے نتیجے میں میں نینوا اور تلعفر کے علاقوں میں ڈویژن کی جانب سے نئے علاقائی یونٹس قائم کیے گئے ہیں جبکہ باقی یونٹس اور ان کے سربراہوں کے نام درج ذیل ہیں۔

محافظة كركوك: عقيل الموسوي.
قضاء بلد: حسين البلداوي.
محافظة واسط: بادي الزاملي.
محافظة بغداد/ الرصافة: وسام السعدي.
محافظة بغداد/ الكرخ: حيدر السوداني.
محافظة ديالى: حسن الموسوي.
محافظة البصرة (شمال البصرة): منير المالكي.
محافظة البصرة (مركز البصرة): محمد التميمي.
محافظة الموصل/ المركز: نشوان الشبكي.
محافظة الموصل/ قضاء تلعفر: فيصل الجولاق.
محافظة المثنى: جابر الجياشي.
محافظة ذي قار: حسين الابراهيمي.
محافظة بابل: مسلم الفتلاوي.
محافظة الديوانيّة: هيثم العويدي.
محافظة كربلاء: فلاح الكناني.

محافظة النجف: عقيل محبوبة .
محافظة ميسان: صفاء السوداني".

واضح رہے کہ ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن محدود وسائل ہونے کے باوجود روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سلام کے جنرل سیکرٹریٹ اور اعلی قیادت کے بھرپور تعاون کی بدولت بہترین کارکردگی دکھانے اور مقررہ اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

واضح رہے کہ ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن سکیورٹی فورسز اور پاپولر موبلائزیشن کے اہکاروں کی لاجسٹک سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کے علاوہ یہ ڈویژن شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں کومالی اور اخلاقی مدد اور تعاون بھی فراہم کر رہا ہے اور مختلف صوبوں اور علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کئی بڑی بڑی کمپینز بھی چلا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: