روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کے پبلک ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے منعقد کیا جانے والا یوتھ کیمپ پانچ روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پبلک ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی اداروں کے طالب علموں کے لئے منعقد کیا جانے والا یوتھ کیمپ پانچ روز جاری رہنے کے بعد بروز جمعرات 25 ذوالحجہ 1440 ھ بمطابق 27 اگست 2019 کو اختتام پذیر ہوا۔

اس یوتھ کیمپ کی اختتامی تقریب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں نامور علمی، ادبی، فکری و ثقافتی شخصیات، مختلف اداروں سے آئے ہوئے وفود اور اعلی تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کے طالب علموں نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد شہدائے وطن کے لیے فاتحہ پڑھی گئی اور پھر بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔ اس کے بعد بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کے سینئر آفیشل محمد الموسوی نے تقریب سے خطاب کیا۔

اس کے بعد یوتھ کیمپ کے سپروائزر اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن کے سینئر آفیشل أزهر الركابي نے تقریب سے خطاب کیا۔

پروفیسر أزهر الركابي کے خطاب کے بعد اس یوتھ کیمپ میں شرکت کرنے والے طالب علموں جو کہ اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں اس کیمپ کےکواڈینیٹرز کے طور پر خدمات بھی فراہم کرتے ہیں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر یوتھ کیمپ میں شرکت کرنے والے طالب علموں کو اعزازی اسناد اور شیلڈزسے نوازا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: