روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے فیملی کلچر سینٹر کی جانب سے نظامت ماحولیات کربلا سے وابستہ خواتین کے لئے منعقدہ تعلیمی و تربیتی پروگرام اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فیملی کلچر سینٹر کی جانب سے نظامت ماحولیات کربلا سے وابستہ خواتین کے لئے منعقدہ تعلیمی و تربیتی پروگرام بروز بدھ 26 ذلحج 1440 ھ بمطابق 28 اگست 2019 کو تین روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوچکا ہے۔ اس پروگرام کا اختتامی سیشن ’’آپ کون ہیں‘‘ کے عنوان سے ایک لیکچر پر مشتمل تھا۔ اس لیکچر کے اختتام پر پروگرام میں شریک خواتین نے العفاف شاپنگ کمپلیکس کا دورہ کیا۔

اس پروگرام کے پہلے دن مندرجہ ذیل دو موضوعات پر لیکچر دیئے گئے۔

پہلا موضوع : بچوں سے مضبوط تعلقات و روابط

دوسرا موضوع : مثبت سوچ کی طاقت۔

اس پروگرام کا دوسرا دن بھی دوسیشنز پر مشتمل تھا۔ پہلے سیشن میں ’’کامیاب ازدواجی زندگی کی بنیاد‘‘ کے عنوان سے گفتگو کی گئی جبکہ دوسرا سیشن ’’وزن کم کرنے کے لیے غذائی علاج‘‘ کے عنوان سے لیکچر پر مشتمل تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ فیملی کلچر سینٹر کو بنے ہوئے یہ دوسرا سال ہے لیکن یہ سینٹر اپنی کارکردگی، مسلسل دروس، متنوع پروگرامز اور جامع حکمت عملی کی بدولت معاشرے کی خواتین میں ایک قابل ذکرمثبت تبدیلی لارہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: