روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی البتول ریزیڈنشل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت

بروز جمعۃ المبارک 28 ذلحج 1440 ہجری بمطابق 30اگست 2019 کو البتول ریزیڈینشل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ ریزیڈنشل کمپلیکس نور الحسن فاؤنڈیشن کی جانب سے یتیموں اور مستحق خاندانوں کے لئے ’’یتیم ہماری ذمہ داری ہیں‘‘ کے سلوگن کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔

البتول ریزیڈینشل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے شعبہ مذہبی امور کے انچارج شیخ صلاح کربلائی کی سربراہی میں شرکت کی۔ تقریب میں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے وفد نے سینئر آفیشل سید جعفر الموسوی کی سربراہی میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس کے علاوہ تقریب میں اعلی سماجی ،علمی اور ثقافتی شخصیات اور کربلا کے عمائدین نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد شہدائے وطن کے لیے لیے سورۃ فاتحہ پڑھی گئی اور پھر عراق کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔ اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سینئر آفیشل شیخ صلاح الکربلائی نے تقریب سے خطاب کیا۔

اس کے بعد نورالحسن فاؤنڈیشن کے صدر مسٹر عیسی الحسینی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: مجھے آپ سب کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ اس عظیم کام میں آپ سب ہمارے ساتھ ہیں اور آج ہمیں البتول ریزیڈینشل کمپلیکس جو کے یتیموں اور مستحقین کے لیے بنایا گیا ہے کے افتتاح پر فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کمپلیکس 2000 مربع میٹر پر محیط اور آٹھ گھروں پر مشتمل ہے اور ہر گھر 120 مربع میٹر پر محیط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یتیم اور مستحق بچوں کی تعلیم کے لئے بھی ایک ایجوکیشنل پراجیکٹ پر بھی کام کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں ہم نے ایسے بچوں کی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے تعلیمی اداروں میں داخلے اور ان کے تمام تر تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔

تقریب کے اختتام پر ربن کاٹ کر البتول ریزیڈنشل کمپلیکس کا باقاعدہ طور پر افتتاح کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: