دارسول اعظم (صلّى الله عليه وآله) کی جانب سے ’’رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے جانشین آیات غدیر میں‘‘ کے زیرعنوان سیمینار کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العمید سینٹر فار ریسرچ اینڈ اسٹڈیز سے منسلک ادارے دارسول اعظم (صلّى الله عليه وآله) کی جانب سے ’’رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے جانشین آیات غدیر میں‘‘ کے زیرعنوان ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سیمینار28 ذلحج 1440ھ بمطابق 30 آگست 2019 کو العمید سینٹر فار ریسرچ اسٹڈیز کے ہال میں منعقد ہوا۔ اس سیمینار میں ملک بھر کے اعلی تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کے پروفیسرز، ریسرچرز، مذہبی سکالرز اور نامور علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی۔

سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد شہدائے وطن کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھی گئی۔ اس کے بعد دار رسول اعظم کے انچارج ڈاکٹر عادل نذیر البیری نے نامور مذہبی سکالر الشيخ محمد هادي اليوسفيّ الغرويّ(دام توفيقه) کی علمی خدمات کے بارے میں بات کی اور انہیں مذکورہ بالا موضوع پر خطاب کی دعوت دی۔

دار رسول آعظم (صلّى الله عليه وآله) کے سینئر آفیشل ڈاکٹر شعلان عبد علي ‏سلطان نے الکفیل نیٹ ورک سے اس سیمینار کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا: دا رسول اعظم (صلّى الله عليه وآله) کی جانب سے رواں سال کے دوران سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر منعقد کیا جانے والا یہ تیسرا تحقیقی و علمی فورم ہے۔ اس فورم کے انعقاد کا مقصد حوزہ علمیہ کے علماء اور یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور ریسرچرز کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اہم پہلوؤں پر ایک موثر اور مربوط انداز میں میں روشنی ڈالی جا سکے۔

شيخ محمد هادي اليوسفيّ الغرويّ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور واقعہ غدیر کو قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں بیان کیا اور واقعہ غدیر کی مذہبی و تاریخی حوالوں سے اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

لیکچر کے اختتام پر شيخ محمد هادي اليوسفيّ الغرويّ نے شرکاء کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے واضح اور مدلل جواب دیے۔ سیمینار کے اختتام پر سیمینار میں شرکت کرنے والے محققین اور پروفیسرز کو اعزازی اسناد پیش کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: