روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی جانب سے 16ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

الکفیل ہسپتال عراق میں جدید ترین طبی سہولیات اورعلاج فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی رفاہی سرگرمیوں اور انسان دوست پالیسیوں کو بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی سلسلے میں الکفیل ہسپتال کی جانب سے حئی الامن کربلا میں ایک فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہےجہاں ہر شعبے کے ماہر ڈاکٹر اور طبی عملہ مریضوں کا مفت علاج کر رہے ہیں اور اب تک 500 سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ اور علاج کیا جا چکا ہے۔ جب کہ مریضوں کی ایک بڑی تعداد کو کو مختلف ٹیسٹوں، مزیدعلاج اور آپریشنز کے لئیے ہسپتال بھی بھجوایا جا چکا ہے۔

الکفیل ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن الارضی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے لوگوں کو مفت طبی سہولیات و علاج فراہم کرنے کے لئے ملک کے دیگر شہروں اور دور دراز علاقوں میں بھی فری میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔ ان میڈیکلان کیمپس کے انعقاد کے بنیادی مقاصد درج ذیل ہیں

لوگوں کو ان کے علاقوں میں طبی ماہرین کے زیرنگرانی علاج فراہم کرنا۔

شہریوں کے معیار صحت کو بلند کرنے کے لئے لیے اقدامات کرنا۔

صحت اور بیماریوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ۔

جہاں ضروری ہومریضوں کو امراض کی تشخیص اورعلاج کے لئے الکفیل ہسپتال بھیجوانا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: