محرم الحرام 1441هـ / 2019ء کے احیاء کے لیے شعائر و حسینی انجمنوں کے سیکشن کی طرف سے خصوصی ہدایات اور گزارشات

روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعائر و حسینی انجمنوں کے سیکشن نے محرم الحرام 1441هـ / 2019ء کے احیاء کے لیے ماتمی جلوسوں، مواکب اور زائرین کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں کچھ ہدایات اور گزارشات درج ہیں کہ جو درج ذیل ہیں:

1ـ عزاداری جلوسوں کے شرکاء اور اہل مواکب نمازوں کے اوقات کا احترام کرتے ہوئے جہاں کہیں ہوں گے نماز ادا کریں گے۔

2ـ مواکب حسینی کے سربراہان کربلا کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں گے

3ـ تمام جلوس اور مواکبِ حسینی دئیے گئے شیڈول اور وقت کی پابندی کریں گے۔

4 ـ تمام مواکب مجاز اتھارٹیز کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں گے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے مواکب اور جلوسوں کے لیے جاری کردہ شیڈول کی پاسداری کرتے ہوئے خدام روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام اور سیکیورٹی سروسز کے ملازمین کے ساتھ تعاون کریں

5 ـ مواکب کی انتظامیہ اپنی سیکیورٹی کی ذمہ داری خود پوری کرے گا اور کسی بھی اجنبی کو جلوس میں شامل نہیں ہونے دیا جائے جلوس میں صرف وہ لوگ شامل ہوں جنہیں موکب میں شامل ارکان جانتے ہیں۔

6ـ تمام مواکب اور جلوس کے منتظمین کو حرم میں داخلے کے وقت جاری کیا گیا اجازت نامہ دکھانا لازمی ہے اور اسی طرح روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ شعائر حسینی اور مواکبِ حسینی کی جانب سے دئیے گئے شناختی بیجیز بھی دکھانے لازمی ہیں۔

7ـ ہر موکب یا جلوس کو اپنے ہمراہ صرف ایک ویڈیو کیمرہ لانے کی اجازت ہے اور فوٹوگرافر کے پاس شناختی بیج یا سکارف کا ہونا ضروری ہے۔

8 ـ نوحہ خوانوں سے گزارش ہے کہ وہ وقت کی پابندی کا خیال رکھیں اور جلوسوں کی کثیر تعداد اور شدید رش کے پیش نظر روضہ مبارک میں دس منٹ سے زیادہ نوحہ خوانی نہ کریں۔

9۔ زنجیر زنی کرنے والے جلوس مقررہ اوقات کی پابندی کرتے ہوئے صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک برآمد کیے جائیں گے جبکہ سہ پہر تین بجے سے لے کر رات گئے تک ماتمی جلوس برآمد ہوں گے

10ـ روز عاشور نماز ظہر کے بعد رکضۃ طویریج کا جلوس عزاء برآمد کیا جائے گا۔

۔

11ـ تمام مواکب 13محرم کے اپنے کیمپ یا خیمے اور دیگر سازوسامان ہٹا لیں گے اور کوڑا کرکٹ صاف کریں گے

12 ـ کسی بھی ہنگامی صورت میں سکیورٹی فورسز کے لیے مرکزی راستوں کو خالی کروا لیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: