نواسہ رسول امام حسین(ع) اور ان کے اہل و عیال کی کربلا میں المناک شہادت پر تمام مسلمان محرم اور صفر میں سوگ مناتے ہیں کہ جس کی ابتداء یکم محرم سے ہوتی ہے اور خاص طور پر محرم کے پہلے دس دن بڑے پیمانے پر عزاداری اور مجالس عزاء برپا کی جاتی ہیں۔
آج محرم کی پہلی تاریخ ہے اور آج صبح سے ہی روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا کہ جو اب تک جاری ہے اور ان میں زنجیر زنی کے جلوس بھی شامل ہیں۔
آج جن حسینی انجمنوں اور ماتمی دستوں نے مظلوم کربلا اور علمدار وفاء کے حضور پرسہ پیش کیا ان میں سے اکثر کا تعلق کربلا سے تھا۔
یکم محرم کے ان جلوسوں کی تصویری جھلکیاں آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں: