روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے ایام عزاداری کی وسیع تر کوریج کے لئے (#عاشوراء_منهاج) کا ہیش ٹیگ متعارف

ماہ محرم مصائب و حزن کا میہنہ ھے۔ اس مہینے میں پورا عالم ہی محزون ہوتا ہے۔ ان ایام حزن وسوگ میں انبیا٫ اور ملائکہ بھی محزون اور غمزدہ ہوتے ہیں اور آسمانوں میں عزاداری امام حسین (ع) کا اہتما م کرتے ہیں۔

موسم غم والم کے اس موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی آفیشل ویب سائیٹ الکفیل گلوبل نیٹ ورک نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جن میں فیس بک، ٹیلیگرام اور ٹویٹر شامل ہیں پر (#عاشوراء_منهاج) کا ہیش ٹیگ متعارف کروایا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی آفیشل ویب سائٹ کی جانب سے پہلی مرتبہ یہ ہیش ٹیگ متعارف کروایا گیا ہے تاکہ ان ایام عزاداری کے دوران کربلاء مقدسہ میں ہونے والی مجالس، عزاداری وماتمی جلوسوں اور مراسم عزاداری کو زیادہ سے زیادہ میڈیا کوریج حاصل ہوسکے۔ اس لیے تمام مومنین اور سوشل میڈیا یوزرز جو مراسم عزاداری سے متعلق مجالس،تصاویر یا ویڈیوز وغیرہ معتبر مصادر سے دیکھنا چاہتے ہیں اس ہیش ٹیگ (#عاشوراء_منهاج) کے ذریعے ان مصادر تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: