الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن آف چائلڈ ہوڈ ڈویژن محرم الحرام کے حوالے سے مرتب کردہ پروگرام (لبّيك يا حسين) کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں زائرین کرام کی خدمت اور سہولت کے پیش نظر مختلف طرح کے خدماتی خدماتی امور سر انجام دینے میں مصروف عمل ہے۔
اسکاوٹس کو ان کی عمر کے لحاظ سے مختلف گروپس میں تقسیم کرتے ہوئے مختلف طرح کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ یہ سکاوٹس صبح صادق سے رات گئے تک اپنے فرائض کی ادائیگی اور زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں۔
اسکاوٹس کو دی جانے والی ذمہ داریاں اور خدماتی امور درج ذیل ہیں۔
نمبر1 روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک مرکزی شاہراہوں اور راستوں کی صفائی۔
نمبر2 زائرین کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے داخلی اور خارجی راستوں کے بارے میں مدد اور رہنمائی فراہم کرنا۔
نمبر3 مراسم عزاداری اور زیارت کے حوالے سے فکری و ثقافتی منشورات کی تقسیم۔
نمبر 5 زائرین امام حسین علیہ السلامکو پینے کے لئے پانی پیش کرنا۔
واضح رہے کہ ان خدماتی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے اسکاؤٹس گروپس میں شیر بچے، جونیئرز اور سکاؤٹ شامل ہیں۔ ان بچوں کو یہاں خدمات سر انجام دینے سے پہلے تعلیم و تربیت اور خدمات کے حوالے سے کئی کورسز اور عملی تربیت کروائے جانے کے بعد منتخب کیا گیا ہے اور یہاں ان بچوں کو دلجمعی، اخلاص اور عقیدت کے جذبے سے سرشار کام کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ الکفیل اسکاوٹ ایسوسی ایشن سارا سال بچوں کی ذہنی، روحانی اور جسمانی تعلیم و تربیت کے حوالے سے مختلف طرح کی تعلیمی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں اور پروگراموں کا انعقاد کرتی رہتی ہے اور وہ تمام بچے جو کہ حضرت ابوالفضل عباس کے جھنڈے تلے اس ایسوسی ایشن کو جوائن کرنے کے خواہش مند ہیں، رجسٹریشن کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔