روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے پروجیکٹس ملکی معیشت کو سہارا دینے اورمقامی سطح پر بہت سی مصنوعات کو تیار کرتے ہوئے ملکی سرمایہ کاری اور دولت میں اضافے کا باعث ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ترقیاتی،زرعی اور صنعتی پروجیکٹس ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے مثالی نمونہ ہیں اور یہ منصوبے مقامی سطح پر بہت سی مصنوعات کو تیار کرتے ہوئے ملکی سرمایہ کاری اور دولت میں اضافے کا باعث ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت ڈاکٹرصالح الحسني اور آبی وسائل کے وزیرڈاکٹر جمال العادلي نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل محمد اشیقر اور سینئر آفیشلز سے ملاقات کے دوران کیا۔ یہ ملاقات 6 محرم الحرام 1441ھ بمطابق 6 ستمبر 2019 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں منعقد ہوئی۔ اس ملاقات میں کربلا کے گورنر جاسم الخطابی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خصوصی طور پر زراعت، عراقی کسانوں کی مدد وتعاون اور ملکی درآمدات کو کم کرتے ہوئے مقامی زرعی مصنوعات کی بحالی کے بارے میں تفصیلی بات کی گئی۔

وزیر زراعت ڈاکٹرصالح الحسني نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبوں جیسے خيرات الكفيل و الساقی اور دیگر کو بے حد سراہا اور اور کہا کہ یہ منصوبے مقامی مصنوعات کو فروغ دینے، زرعی رقبہ میں اضافہ کرنے اور زرعی زمینوں پر سرمایہ کاری کرنے میں بے حد معاون اور مددگار ثابت ہوئے ہیں اور ہم ایسے منصوبوں کے لئے ہر ممکن مدد اور تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

اس موقع پرآبی وسائل کے وزیر ڈاکٹرجمال العادلي نے کہا: یہ تمام منصوبے خاص طور پر الساقی بےحد مفید اور اہم ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ ملک کے دوسرے صوبے بھی کربلا کی مثال پر عمل کرتے ہوئے ایسے منصوبوں کے قیام اور زیر زمین پانی سے استفادہ کریں۔ ہماری وزارت ایسے تمام منصوبوں میں جو کہ صحرائی زمینوں کو سرسبز و شاداب نخلستانوں میں تبدیل کرنے کے لئے شروع کئے کیے جائیں گے، مکمل مدد اور تعاون فراہم کرے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: