روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مدارس الکفیل الدینیہ برائے خواتین کی جانب سے منعقد کردہ سمر پروگرام (فراشات العقيدة)،اختتام پذیر ہوچکا ہے۔ اس پروگرام میں 300 سے زائد بچیوں اور خواتین نے شرکت کی۔
اس پروگرام کے اختتام پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اس کورس کی شرکاء خواتین اور ان کے خاندانوں نے شرکت کی۔ مدارس الکفیل الدینیہ برائے خواتین کی انچارج پوفیسر بشری الکنانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہمارے ڈویژن کی جانب سے خواتین اور بچیوں میں دینی، علمی، تخلیقی اور ثقافتی اقدار کے فروغ و آگاہی اور سماجی ومعاشرتی حوالے سے اسلامی بنیادوں پر تعلیم و تربیت کے لئے کورسز اور پروگرامز کا سلسلہ وار انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس سمر کورس کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہم بچیوں کے ان فارغ اوقات کو دینی، علمی، سماجی، ثقافتی اور تخلیقی حوالے سے بہترین اور کارآمد لمحات بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر جناب رقیہ بنت حسین سلام اللہ علیہا کی یاد میں ایک مجلس عزاء کا انعقاد بھی کیا گیا۔
تقریب کا اختتام سمر پروگرام کے دوران بچیوں اور خواتین کی بنائی گئی پینٹنگز اور دستکاریوں کی نمائش پر ہوا۔