یومِ عاشورہ کے احیاء کے لیے اس وقت دسیوں لاکھ زائرین اور عزادار کربلا میں موجود ہیں اور مزید زائرین و عزاداروں کی آمد کا سلسلہ بغیر کسی وقفے سے جاری ہے کہ جو کل شام تک اسی طرح جاری رہے گا۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرین کو مطلوبہ سہولیات مہیا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے ہیں جن میں دیگر خدمات کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کے لیے ہزاروں رضاکاروں کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں کہ جو کربلا کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے سیکورٹی فورسز اور پولیس کی مدد کر رہے ہیں۔
اس موقع پر زائرین کے لیے ایک بڑا مسئلہ ٹرانسپورٹ کا بھی ہوتا ہے اس کے حل کے لیے بھی روضہ مبارک نے بڑے پیمانے پر گاڑیوں کا انتظام کیا ہے جو زائرین کو ان کے شہروں یا قریب ترین بس سٹاپ سے کربلا لانے اور انھیں واپس مطلوبہ مقامات تک پہنچانے کا کام کر رہی ہیں۔