جن عربی نوحوں نے اپنے لکھنے والوں کو ابدی زندگی دی ان میں سے ایک: ناغيني.. ناغيني يعبد الله

کسی نے کیا خوب کہا ہے: امیر المومنین حضرت علی بن ابو طالب(ع) کے بغیر آخرت میں نجات نہیں مل سکتی اور امام حسین(ع) کے بغیر دنیا میں ابدی زندگی نہیں مل سکتی۔

جس کسی نے بھی امام حسین(ع) کی آواز اور انقلاب کو دنیا تک پہنچایا ہے وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا چاہے وہ مجلس کا بانی ہے، یا مجلس پڑھنے والا ذاکر یا خطیب ہے، یا نوحہ خواں ہے، یا شاعر ہے....

عربی زبان میں لکھے گئے جن عربی نوحوں نے اپنے لکھنے والوں کو ابدی زندگی دی ان میں سے ایک: (ناغيني.. ناغيني يعبد الله) ہے۔

یہ نوحہ کربلائی شاعر "محمد زمان الكربلائي" نے 1978ء میں جناب علی اصغر کے مصائب کے بارے لکھا تھا اس نوحہ کو (الملمّع) طریقہ سے لکھا گیا ہے اس طریقہ میں فصیح عربی اور شعبی عربی کو ملا کر نوحہ وغیرہ لکھا جاتا ہے۔

یہ نوحہ آج بھی کربلا کی ماتمی انجمنوں اور عزائی جلوسوں میں پڑھا جاتا ہے۔

اس نوحے کے لکھنے والے شاعر، اديب محمد زمان كربلائی 1946ء کو کربلا کے محلہ "باب الطاق" میں پیدا ہوئے، اور واقعہ کربلا کے بارے میں بہت سے نوحے لکھے جنھیں وقت کے مشہور نوحہ خوانوں نے پڑھا جن میں سرفہرست حسين الزغير ہیں، محمد زمان كربلائی نے اپنی کتابوں میں بہت سے نوحہ خوانوں اور خطباء کے بارے میں بھی لکھا جن میں مرحوم شاعر كاظم منظور، مرحوم نوحہ خواں حمزة الزغير اور مرحوم شيخ هادي كربلائي بھی شامل ہیں.

"محمد زمان الكربلائي" کے جناب علی اصغر کے مصائب کے بارے لکھے گئے مشہور نوحے کے کچھ اشعار یہ ہیں:

كفوفُ الغدرِ ترميه ** بسهمِ الموتِ تسقيه
ناغيني.. ناغيني يعبد الله
يدُ الأقدارِ ألقتْ ظلّها للمهد بالأمرِ
وبالخدرِ الرّبابُ استصرختْ مشبوكةَ العشرِ
على المضيوم.. الرباب تحوم.. شبه مزنة بوسط هيمة
يمهد الهيل.. يفيض الكيل.. تهزّك ريحة النومة
أهز مهدك واناغيلك *** بألم روحي ألوليلك
ناغيني.. ناغيني.. يعبد الله
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: