روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے واٹر ڈویژن کی جانب سے اب تک 30 لاکھ لیٹر R.O پانی،14000برف کی سلیں اور1.920.000 منرل واٹر کے گلاس زائرین،خدماتی مواکب اور عزاداری مواکب کو فراہم کئے جا چکے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے واٹر ڈویژن کی جانب سے محرم الحرام اور زیارت عاشور کے لئے جامع ایکشن پلان مرتب کیا گیا ہے۔ اس پلان کے مطابق یکم محرم الحرام سے لیکر روزعاشور تک عزاداران امام حسینعلیہ السلام ، خدماتی مواکب، مواکب عزاداری، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی سروسز سائٹس، حسینیات اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ٹھنڈا پانی اور برف کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

اس ضمن میں روضہ مبارک کے واٹر سٹیشن کی جانب سے سے یکم محرم الحرام سے لےکر اب تک 30 لاکھ لیٹر R.O پانی مہیا کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک کی آئس فیکٹری اب تک 14000 برف کی سلیں فراہم کر چکی ہے اور روضہ مبارک کی الکفیل منرل واٹر کمپنی کی جانب سے 1.920.000 پانی کے گلاس زائرین میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

واٹر ڈویژن کے انچارج الحاج أحمد الهنّون نے الکفیل نیٹورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس گرم موسم میں زائرین کرام کو ٹھنڈا پانی فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اور ہمارا ڈویژن اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے دن رات مصروف خدمت ہے۔ ہمارے ڈویژن کی گاڑیاں خدماتی مواکب میں مسلسل پانی فراہم کر رہی ہیں جبکہ زائرین کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے روضہ مبارک کے داخلی اور خرجی دروازوں، ملحقہ راستوں اور گلیوں میں بہت بڑی تعداد میں ٹھنڈے پانی کے کولرز رکھے گئے ہیں جنہیں ڈویژن کی گاڑیاں وقفے وقفے سے بھرتی ہیں۔ جبکہ چیک پوائنٹس، حسینییات اور زائرین کی رہائش گاہوں میں بھی ٹھنڈے پانی اور برف کی مسلسل فراہمی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈویژن کا عملہ دن رات بغیر کسی وقفے کے زائرین کی خدمت کا شرف حاصل کر رہا ہے۔ کام کے اوقات کار بڑھنے کے باوجود تمام عملہ اس خدمت کو سعادت سمجھتے ہوئے ہوئے پوری مستعدی اور عقیدت سے اپنے فرائض سنبھالے ہوئے ہے اور زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کی سعادت حاصل کرنے میں سبقت کے حصول کا متمنی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: