سانحہ کربلا پہ پرسہ پیش کرنے کے لیے اہل نجف کے بہت بڑے جلوس عزاء کی کربلا میں برآمدگی

شب عاشور کے احیاء اور عزاداری کے لیے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اہل کربلا اور عراق کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے مواکب عزاء کے علاوہ کئی غیر ملکی مواکب عزاء بھی اس میں شامل ہیں۔ اب تک جو ماتمی جلوس دونوں مقدس روضوں میں پرسہ پیش کر چکے ہیں ان میں اہل نجف کا جلوس عزاء "موكب أهالي النجف الأشرف" تقریبا سب بڑا جلوس تھا۔

اس ماتمی جلوس میں اہل نجف کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی کہ جو مغربین سے پہلے ہی کربلا آ چکے تھے۔ یہ جلوس اپنے مقررہ وقت پر شارع العباس(ع) سے ہوتا ہوا باب قبلہ سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں داخل ہوا جہاں انھوں نے سالار و علمدارِ لشکرِ حسینی حضرت عباس(ع) کو سانحہ کربلا اور امام حسین(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کیا۔ اس کے بعد جلوس روضہ مبارک امام حسین(ع) کی طرف روانہ ہو گیا جہاں پہنچنے کے بعد اہل نجف نے اپنے مخصوص انداز اور شعارات کے ذریعے عزاداری برپا کی اور اہل بیت اطہار(ع) اور امام زمانہ(عج) کو پرسہ پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: