شدید رش کے باوجود سروس سیکشن صفائی کو مسلسل برقرار رکھے ہوئے ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سلام کا شعبہ صفائی یکم محرم الحرام سے لے کر اب تک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اس کے گردونواح، ملحقہ راستوں اور گلیوں کو صاف رکھنے کے لئے اپنے تمام تک افرادی اور میکینیکل ذرائع بروئے کار لائے ہوئے ہےاور ان مقامات کی صفائی کا عمل بغیر کسی وقفے کی دن رات جاری ہے ۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور گردونواح میں صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے شعبہ صفائی کا عملہ اور رضاکار نوجوانوں کی بڑی تعداد اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے۔شعبہ صفائی کا عملہ اور رضاکار مختلف شفٹوں میں چوبیس گھنٹے مسلسل مصروف عمل ہیں اور مذکورہ بالا تمام جگہوں سے فالتو اشیاء، کینز اور کچرا آٹھانے، اسے ڈسٹ بنز میں ڈالنے، ڈسٹ بنز کو خالی کرنے اور پھر کوکلیکشن سینٹرز میں منتقل کرنے میں مسلسل مصروف ہیں۔ وقت گزرنے اور زائرین کی کثیر تعداد کے پیش نظر عملے اور رضاکاروں کی ذمہ داریوں اور اوقات کار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور زیارت عاشورہ کے بعد بھی شعبہ صفائی کے عملے کا کام جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ شعبہ صفائی اور سروسز افیئرز کے عملے کا زائرین سے براہ راست واسطہ رہتا ہے۔ اس لیے سروسز افیئرز کے تمام عملے کو زائرین کی خدمت، سہولت، تعاون اور مدد کے لئے نہ صرف خصوصی ہدایات دی جاتی ہیں بلکہ زائرین کی بہترین خدمات ، ان کے مسائل حل کرنے اور غیر ملکی زائرین کرام کی بات سمجھنے اور ان کی مدد کے لئے مختلف طرح کے تربیتی کورسز اور مختلف زبانوں کے کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: