تصویری رپورٹ: اس وقت (شب عاشور) کربلا میں دسیوں لاکھ عزادار تلاوت، عبادت اور عزاداری میں مصروف ہیں

کیا تم مجھے موت کی دھمکی دیتے ہو.... حسین کی ہمرکابی میں ہزار مرتبہ تلوار سے قتل ہونا مجھے تمھارے ساتھ زندہ رہنے سے زیادہ پسند ہے....

یہ وہ الفاظ تھے جو جناب زہیر بن قین نے اموی فوج کے ایک سپاہی سے کہے تھے جو انھیں موت سے ڈرانے کی کوشش کر رہا تھا۔

آج یہ الفاظ کربلا میں موجود کئی ملین کا مجمع پورے جوش اور جذبہ سے ادا کر رہا ہے اور آج کی یزیدی طاقتوں کو اپنی عزاداری اور امام حسین(ع) سے اعلان وفا کے ذریعے للکار رہا ہے کہ یزیدی طاقتیں عزاداری کو روکنے کے لیے چاہے جتنے بھی دھماکے کریں جتنی بھی دہشت گردی کی کاروائیاں کریں ہم امام حسین(ع) کا نہ ساتھ چھوڑيں گے اور نہ ہی ان کی عزاداری کو ترک کریں گے بلکہ آئے دن عزاداری میں اضافہ ہی ہو گا۔

اس وقت کربلا میں شب عاشور کے احیاء کے لیے ہر آنکھ سے نیند میلوں دور ہے جہاں نظر پڑتی ہے وہاں ہر کوئی روز عاشور میں اپنی عقیدت اور اپنے ایمان کے اظہار کی تیاری کر رہا ہے کوئی امام حسین(ع) اور ان کے اصحاب کی سنت پر عمل کرتے ہوئے تلاوت اور عبادت میں مصروف ہے کوئی ماتم کر رہا ہے کوئی اہل بیت کے مصائب کو یاد کر کے رو رہا ہے......

کربلا میں شب عاشور کے چند مناظر آپ بھی زیر نظر تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: