کربلا میں جاری مراسیمِ عاشوراء کو براہ راست نشر کرنے کیلئے الکفیل پروڈکشن سنٹر کے 55کیمرے اور سینکڑوں ارکان دن رات سرگرم عمل ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے تحت کام کرنے والے مرکز الکفیل برائے پروڈکشن و براہ راست نشریات ہر موسم عزاء کی طرح یکم محرم سے ہی شعائر حسینی کے مرکز اور مراسیم عزاء کی درسسگاہ کربلا سے براہ راست پوری دنیا میں نشر کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروے کار لا رہا ہے، اعلی معیار کی براہ راست نشریات کو نشر کرنے کے لیے مذکورہ مرکز 55کیمروں کو استعمال کر رہا ہے اور اس کام کے لیے سینکڑوں ماہرین کی خدمات بھی مرکز کو حاصل ہیں۔

مذکورہ مرکز کے انچارج بشیر تاجر نے بتایا ہے کہ کربلا میں جاری مراسیمِ عاشوراء اور عزاداری کو براہ راست نشر کرنے کے لیے تمام میڈیا ہاؤسز کو بلا معاوضہ فریکوئنسی فراہم کی گئی ہے اور اس کے ذریعے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور ما بین الحرمین کے مناظر کو اپنے اپنے لوگو کے ساتھ براہ راست نشر کر سکتے ہیں۔

براہ راست نشریات کے حصول کے لیے کوئی بھی میڈیا ہاؤس مندرجہ ذیل فریکونسی اور کوڈز وغیرہ سے استفادہ کر سکتا ہے:

SAT:INTELSAT 902@62°E
DL:11457.5V
SR:3000
DVBS2
8PSK
FEC 2/3
HD/MPEG-4

یو ٹیوب پر کربلا کے مقدس روضوں کی براہ راست نشریات مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہیں: https://www.youtube.com/channel/UCy0MMgRho_O8jxiIj46qMxw
فیس بک پر کربلا کے مقدس روضوں کی براہ راست نشریات مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہیں:
https://m.facebook.com/alkafeel.for.artistic.production/
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: