یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن زیارت عاشوراء کے دوران زائرین کرام کی خدمت میں دوسرے شعبہ جات کے شانہ بشانہ مصروف عمل ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن زیارت عاشوراء کے دوران زائرین امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی خدمت میں دوسرے شعبہ جات کے شانہ بشانہ مصروف عمل ہے اور مختلف یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی اداروں سے منسلک نوجوان طالب علموں کی بہت بڑی تعداد زائرین کو طبی خدمات اور ایمبولینس فراہم کر رہی ہے۔

یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن کے سربراہ پروفیسر أزهر الركابي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: عراقی یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی اداروں کے طلباء کو پیشہ ورانہ بنیادوں پر ابتدائی طبی امداد کے کئی کورسز کروائے جانے کے بعد زائرین کرام کو طبی سہولیات اور خدمات فراہم کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایمبولینس کے ساتھ دو دو رضاکار طلباء پیرا میڈیکس کے طور پر خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ ان رضاکاروں کی بنیادی ذمہ داریاں زائرین کو ایمبولینس فراہم کرنا، ہنگامی حالات میں ایمبولینس کو فوری خالی کرنا، زائرین کو قریبی میڈیکل سینٹرز یا ہسپتال پہنچانا اور ایمبولینس کو صاف کرنا ہے۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن تمام اہم اور بڑی مناسبات پر زائرین کرام کو طبی خدمات فراہم کرتا ہے۔ یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کربلا کے تعاون سے طالب علموں کی بہت بڑی تعداد کو پیشہ ورانہ بنیادوں پر طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے عملی تربیت اور مختلف طرح کےطبی کورسسز کرواتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: