روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے دس محرم الحرام کو رکضۃ طویریج کے جلوس عزا کے دوران مراسیم عزاداری کا احیاء کرتے ہوئے شہید ہونے والے عزاداران امام حسین (ع) کے ایصال ثواب کے لئے مجلس تحریم اور فاتحہ خوانی کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
یہ مجلس تحریم 14 ستمبر 2019 کو مابین الحرمین دن3 بجے سے لیکر شام 6 بجےتک جاری رہے گی جس میں مومنین اور زائرین شرکت کریں گے۔