روضہ مبارک حضرت عباس (ع) : 13 محرم الحرام کی مراسیم عزاداری بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکریٹریٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 13 محرم الحرام کی مراسیم عزاداری بغیر کسی رکاوٹ (ناخوشگوار واقعے) کے جاری ہیں۔ زائرین اور عزاداروں پر مشتمل جلوس عزاء نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہوئے سید جودہ یعنی کربلا کے پرانے قبرستان سے ہوتے ہوئے مقدس روضوں سے گزر رہے ہیں۔

13 محرم الحرام کے جلوس عزاء شارع قبلہ سے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام میں داخل ہوتے ہیں اور شہدائے کربلا کا پرسہ پیش کرتے ہوئے بین الحرمین سے گزر کر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں داخل ہورہے ہیں جہاں عزادار شہدائے کربلا کا پرسہ پیش کرتے ہوئے اختتام پذیر ہو رہے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے زائرین کی کثیر تعداد اور شدید رش کے پیش نظر اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مربوط , متحرک اور جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال قبیلہ بنی اسد اور عراق کے بہت سے دوسرے قبیلے 13محرم کو کربلا میں ماتمی جلوس نکالتے ہیں اور امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی بارگاہ میں حاضر ہو کر پرسہ پیش کرتے ہیں اور شہداء کربلا کے دفن کی یاد نہایت عقیدت اور احترام سے مناتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: