العمید گروپ آف سکولز میں نئے تعلیمی سال کے کامیاب آغاز کی تیاریاں جاری ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلیم و تربیت اور اعلیٰ تعلیم کے مشنری اینڈ مینٹیننس ڈویژن نے نئےتعلیمی سال کو خوش آمدید کہنے اور تدریسی عملے اور طلباء و طالبات کو ایک پرسکون اور مثالی علمی ماحول فراہم کرنے کے لئے العمید گروپ آف سکولز کی عمارتوں، انفراسٹرکچر اور سہولیات کا جامع معائنہ کرنے کے بعد مرمت اور بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔

اس ڈویژن کے انچارج مسٹر الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈویژن کے عملے نے نئے تعلیمی سال کے کامیاب آغاز کو یقینی بنانے کے لیے اپنی تمام خدمات پیش کرتے ہوئے اسکولوں کی عمارتوں اور دیگر سہولیات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد مطلوبہ جگہوں پر بحالی اور مرمت کا کام شروع کر دیا ہے جسے بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلیم و تربیت واعلی تعلیم کی جانب سے نئے تعلیمی سال کے آغاز کی تیاریوں کے سلسلے میں جامع حکمت عملی مرتب کی گئی تھی جس کے تحت موسم گرما کی تعطیلات کے دوران العمید گروپ آف سکولز کے تدریسی عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تربیتی کورسز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا تھا تاکہ مستقبل کے معماروں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں مذہبی اور اخلاقی حوالوں سے بھی شعور اور آگاہی بیدار کی جاسکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: